Sunday, September 8, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور  پی آئی اے کے درمیان مالی تنازع شدت اختیار کر گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور  پی آئی اے کے درمیان مالی تنازع شدت اختیار کر گیا
January 9, 2016
لاہور(92نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے درمیان مالی تنازع شدت اختیار کر گیا پی آئی اے سی اے اے کا سالہا سال سے کروڑوں روپے کا مقروض نکلا سی اے اے نے پی آئی اے کے لائسنسز منسوخ کرکے اس کےدفاتردیگر ایئرلائنز اور کمپنیوں کوکرائےپردینے کافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی چونتیسویں آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات حاصل کرلی ہیں تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث سی اے اے کی حالت پتلی ہوچکی ہے سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے کوفوری ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کوفراہم کردہ جگہوں میں سےآدھی فوری طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے لائسنسز منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پی آئی اے سے واجبات کی وصولی کے لئے خط پاکستان بھرکے ایئرپورٹس منیجرز کوبھیج دیاگیاہےواضع رہےکہ پی آئی اے پاکستان بھر کے تمام 25 ملکی اور بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کرائےدار ہے پی آئی اے لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولیات کے ساتھ ساتھ اپنے تمام کاؤنٹرز،کارگو دفاتر اور گوداموں کے لئے سی اے اے کے فراہم کردہ دفاتراستعمال کررہاہے  یہی نہیں بلکہ بجلی،پانی اور گیس کی سہولیات بھی پی آئی اے سی اے اے کے کھاتے سے ہی استعمال کرتا ہے سول ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے سے خالی کرائی گئی جگہیں اچھی شہرت کرنے والی دیگر ایئر لائنز اور کمپنیوں کو کو کرائے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔