Saturday, May 18, 2024

سول اسپتال کوئٹہ کا ٹراما سنٹر عملے سے محروم

سول اسپتال کوئٹہ کا ٹراما سنٹر عملے سے محروم
February 13, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) سول اسپتال کوئٹہ کا ٹراما سنٹر عملے سے محروم  ہے جس کے باعث ٹراما سنٹر حفاظت کی بجائے انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گیا۔ کوئٹہ کے سب سے بڑا سرکای سول اسپتال میں  جہاں ٹراما سینٹر کی بلندباونگ عمارت تو موجود ہے مگر ٹرما سینٹر اب انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گیا ہے ۔ ٹراما سینٹر میں سینئر ڈاکٹرز اور ماہر عملے کی عدم موجودگی کے باعث معصوم لوگوں کی جانیں داؤ پر لگ گئی ہیں جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے کوئٹہ آتے ہیں مگر ٹراما سینٹر میں سہولیات موجود نہیں ہیں ۔ ٹراما سینٹر میں عدم سہولیات کی گونج بلوچستان میں اسمبلی کے ایوان میں بھی سنی گئی  جہاں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  جلد ٹراما سینٹر میں سہولیات کو پورا کیا جائیگا۔ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز کی قلت ہی نہیں  بلکہ تشویشناک حالت میں لائے گئے مریضوں کیلئے موجود لفٹ بھی عرصہ چار ماہ سے غیر فعال ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی تکلیف زدہ مریضوں کو مزید  مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔