Tuesday, May 7, 2024

سول اسپتال کراچی کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیاگیا

سول اسپتال کراچی کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیاگیا
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سول اسپتال کراچی کو محکمہ آئی ٹی کے تعاون سے مکمل کمپوٹرائزڈ کردیاگیا۔ سول اسپتال کراچی کو محکمہ آئی ٹی کے تعاون سے مکمل کمپوٹرائزڈ کردیاگیاہے  جس کے بعد اب مریضوں کو اپنی کسی شعبے میں جاکررپورٹ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے اپنے وارڈ سے ہی رپورٹس  موصول ہوں گی۔ سندھ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں بھی تبدیلی آگئی  ، مختلف وارڈوں میں وائی فائی بھی لگادیا گیا۔ اب مریضوں کوتمام رپورٹ ان کے وارڈ میں ہی ملا کریں گی۔ کمپیوٹرائزڈ اسپتال کا  افتتاح سیکرٹری صحت عثمان چاچڑ نے کیا جب کہ اسپتال کی انتظامیہ کاکہنا تھا کہ کم وقت میں بہترسہولیات فراہم کرسکیں گے۔ جدید سسٹم کو محکمہ آئی ٹی نے 8کروڑروپے کی لاگت سے نصب کیاہے  ، جس میں  100ڈسک ٹاپ،90کمپیوٹرنصب اور60ٹیبز شامل ہیں۔