Sunday, September 8, 2024

سوشیالوجی کی کتاب میں بلوچوں کے خلاف مواد چھپنے کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

سوشیالوجی کی کتاب میں بلوچوں کے خلاف مواد چھپنے کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
March 13, 2016
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بارہویں جماعت کی سوشیالوجی کی کتاب میں بلوچوں کیخلاف مواد چھپنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے دو رکنی ا نکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی دو رکنی کمیٹی کے سربراہ چیف منسٹر انسپکشن کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی جبکہ ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ٹیم ممبر ہونگے۔ کمیٹی بارہویں جماعت کی سوشیالوجی کی کتاب میں بلوچوں کے بارے میں قابل اعتراض مواد شامل کرنے کا جائزہ لے کر تین روز میں رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ بارہویں کی سوشیالوجی کی کتاب د وہزار دس کو شائع ہوئی جس میں بلوچوں کے بارے میں موادچھاپا گیا  کتاب عبدالحمیدتاگہ اور عبدالعزیز تاگہ نے تحریرکی انکوائری کمیٹی اس بات کابھی جائزہ لے گی کہ 2010ءکے شائع ایڈیشن کا اب تک نوٹس کیوں نہیں لیا گیا کمیٹی نجی رائٹرز اور پبلشرز کی کتابوں کی کوالٹی اور ان کے معیار کو جانچنے کا میکنزم تیار کرنے کابھی جائزہ لے گی۔