Thursday, April 25, 2024

سوشل ویب سائٹ لوگوں کو ٹریک کرتی ہے !!! بلجیم کے پرائیویسی کمیشن نے مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا

سوشل ویب سائٹ لوگوں کو ٹریک کرتی ہے !!! بلجیم کے پرائیویسی کمیشن نے مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا
June 17, 2015
برسلز (ویب ڈیسک) بلجیم کے پرائیویسی کمشنر نے الزام عائد کیا ہے کہ مشہور سوشل ویب سائٹ پر لوگوں کو ٹریک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر مقدمہ درج کرانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسے نہ استعمال کرنے والے غیرصارفین کی عادات اور ممبران کو بھی ٹریک کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال مئی میں بھی اسی ادارے نے فیس بک پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں یہ فیصلہ اس لیے کرنا پڑا کہ گزشتہ ماہ سوشل ویب سائٹ سے جو سوالات پوچھے گئے تھے اس نے اس کے تسلی بخش جواب نہیں دیے تھے۔ انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر یورپی رازداری کے قوانین کی پامالی کا الزام لگایا ہے۔ سوشل ویب سائٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ سی سی پی نے ایسا ایکشن لیا ہے کیونکہ وہ اس ہفتے اس کی تشویش پر بات کرنے کے واچ ڈاگ سے ملنے والا تھا۔ اس ایکشن سے بڑی مایوسی ہوئی ہے۔