Sunday, September 8, 2024

سوشل میڈیا کے دور میں نوجوان نسل کا کتاب سے رشتہ جوڑنے کیلئے پشاور یونیورسٹی میں سالانہ کتب میلے کا انعقاد

سوشل میڈیا کے دور میں نوجوان نسل کا کتاب سے رشتہ جوڑنے کیلئے پشاور یونیورسٹی میں سالانہ کتب میلے کا انعقاد
March 10, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) سوشل میڈیا کے اس دور میں نوجوان نسل کا کتاب سے رشتہ جوڑنے کے لئے پشاور یونیورسٹی میں سالانہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں طلبہ کے ذوق اور ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے ادب وسائنس کے ساتھ ساتھ مذہبی کتب بھی رکھی گئی تھیں۔ ایک وقت تھا جب کتاب کو تنہائی میں بہترین دوست اور علم کا خزینہ سمجھا جاتا تھا لیکن سوشل میڈیا نے نوجوان نسل کو اس دوست سے دور کر دیا۔ کتاب اور انسان کا رشتہ بحال کرنے کے لئے پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے میلہ سجایا۔ میلے میں طلبہ سے زیادہ طالبات نے دلچسپی دکھائی۔ میلے میں ادب وسائنس کے ساتھ ساتھ مذہبی کتب کا بھی خزانہ موجود تھا۔ طلبہ رعایتی نرخوں پر کتب پا کر خوش دکھائی دیئے۔ میلے میں طلبہ کو ان کے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی کا بھی انتظام تھا۔ میلے میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسے میلوں سے نہ صرف ان کے ذوق کی تسکین ہوتی ہے بلکہ انہیں سستے داموں مطلوبہ کتاب بھی مل جاتی ہے۔