Saturday, April 20, 2024

سوشل میڈیا کیلئے قواعد و ضوابط کا معاملہ ، وزیراعظم کا ممکنہ ترامیم کا عندیہ

سوشل میڈیا کیلئے قواعد و ضوابط کا معاملہ ، وزیراعظم کا ممکنہ ترامیم کا عندیہ
February 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا کیلئے قواعد و ضوابط کے معاملے پر وزیراعظم نے ممکنہ ترامیم کا عندیہ دے دیا۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری وزارت قانون اور دیگر حکام کی شرکت ہوئی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا ریگولیشنز پر بریفنگ دی۔ ریگولیشنز پر عوامی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے ردعمل پر غور کیا گیا۔  سوشل میڈیا ، قواعد و ضوابط ، معاملہ ، وزیراعظم ، ممکنہ ، ترامیم ، عندیہ ادھر شفقت محمود نے پروگرام’’ہو کیا رہا ہے؟‘‘میں بات چیت کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا شتر بے مہار ہے لیکن کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں۔ سوشل میڈیا کیلئے قانون سازی دیگر ملکوں جیسی ہو گی۔ شفقت محمود نے کہا نوے روزہ حراست کے بعد بھی کیس نہ بنانے سے نیب کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔ اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے لیکن قانون سازی کے بدلے کرپٹ افراد کو چھوڑنے پر بات نہیں ہو گی۔