Thursday, April 18, 2024

سوشل میڈیا کی دوستی جاپانی دوشیزہ کو پاکستان کھینچ لائی

سوشل میڈیا کی دوستی جاپانی دوشیزہ کو پاکستان کھینچ لائی
January 18, 2017
خانپور(92نیوز)سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔ جاپانی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کرنے کے لیے خان پور پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق خان پور کے محلہ شمس آباد کے رہائشی  تیس سالہ احمد انور کی نو ماہ قبل فیس بک پراُنتیس سالہ جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے دوستی ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی  اور ماریہ ایڈلان خیر پور پہنچ گئی جہاں اُس نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام ماریہ احمد رکھا ،اب احمد انوار اور ماریہ کی شادی ہو گئی ہے اور دونوں کا کہنا ہے کہ اُن کے والدین بھی اس شادی پر خوش ہیں اور وہ جلد جاپان منتقل ہو جائیں گے۔