Friday, April 26, 2024

سوشل میڈیا کی ایک اور محبت شادی میں بدل گئی

سوشل میڈیا کی ایک اور محبت شادی میں بدل گئی
April 23, 2018
سرگودھا ( 92 نیوز ) سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی دوستی محبت اور پھر شادی میں تبدیل ہو گئی ، چین سے دل والا اپنی دلہنیا لینے ہزاروں میل دور سرگودھا پہنچ گیا ۔  شادی کی پروقار تقریب مقامی چرچ میں ہوئی جس میں دلہے کی  ماں اور بہن کے علاوہ دلہن کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ چائنا کے اوہایو کی سوشل میڈیا پر 47 شمالی سرگودھا کی شمع سے دوستی ہوئی ، رفاقتیں بڑھیں تو یہ دوستی  محبت میں تبدیل ہوئی اور پھر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب مقامی چرچ میں ہوئی جس میں دلہا کی بہن، والدہ اور دلہن کے رشتہ دار شریک ہوئے۔ محبت کی شادی کرنے والا دلہا اور دلہن  دونوں انتہائی خوش نظر آ رہے تھے ، جبکہ دلہن کے عزیز و اقارب نے پریمی جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔