Sunday, September 8, 2024

سوشل میڈیا پر ہونیوالی دوستی نے نوجوان کو حوالات کی سیر کرادی

سوشل میڈیا پر ہونیوالی دوستی نے نوجوان کو حوالات کی سیر کرادی
July 12, 2016
کراچی(92نیوز)سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی نے 18 سالہ لڑکے کو حوالات کی سیر کروادی تفصیلات کےمطابق فیس بُک پر فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کےاٹھارہ سالہ نوجوان فہد حسین کی کراچی کی سولہ سالہ لڑکی سے دوستی ہوگئی جو بعد میں پیار میں بدل گئی ۔ دوستی اتنی بڑھی کہ میٹرک کا طالبعلم کراچی گلشن اقبال اپنی محبت حاصل کرنے پہنچ گیا فہد حسین اپنی محبت کو لیکر فیصل آباد جانے کے لئے بس اڈے پر پہنچا تو سہی  لیکن یہ کیا یہاں تو دو دلوں کو ملنے سے روکنے کے لئے سلطان راہی کا کام کیا پولیس نے۔ لڑکے کو لیا حراست میں اور پہنچادیا حوالات  پولیس کو دیکھتے ہی دونوں کے سروں سے عشق کا بھوت دھواں ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے پراغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔صورتحال بھانپتے ہوئے لڑکی نے گھر والوں کےساتھ جانے میں عافیت جانی لیکن لڑکے کو حوالات کی سلاخیں ضرور گننی پڑیں گی۔ فہد کہتا ہےکہ ہم توشادی کرنا چاہتے تھے،اسی لئے فیصل آباد جارہے تھےلیکن گھر والوں کو نہیں معلوم کہ وہ کراچی میں ہے فہد کی لیلیٰ تو اسے چھوڑ گئی لیکن اب دیکھنا یہ کہ پولیس مجنوں کو کب چھوڑتی ہے۔