Tuesday, May 21, 2024

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج وائرل کرنیوالے دوبھائی گرفتار

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج وائرل کرنیوالے دوبھائی گرفتار
January 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز) ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کرنے  والے دو بھائی قانون کے شکنجے میں آگئے ،  پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ سالگرہ کی تقریب میں  دونوں بھائیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جب کہ  اسی تقریب میں ایس ایچ او عاصم الرحمان   بھی موجود تھے ،   فائرنگ کے وقت بھی پولیس افسران فائرنگ کرنے والوں کو پروٹوکول دیتے رہے ۔ فوٹیج وائرل ہونے پر ایس ایچ او کو ہوش آیا  اور انہوں نے میزبان بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔