Friday, May 10, 2024

سوشل میڈیا پر کے 2 ونٹر 202 ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پر کے 2 ونٹر 202 ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
January 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)نیپالی کوہِ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو موسم سرما میں سر کرکے تاریخ رقم کردی۔ سوشل میڈیا پر کے ٹو ونٹر 2021 ٹرینڈ کررہاہے ، جس میں صارفین کوہ پیماؤں کی ہمت کو سراہا رہے ہیں اور ناممکن مشن کو ممکن بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

معروف پاکستانی کوہ پیمانذیر صابر نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کے ٹو کی اس مہم کو تاریخی قرار دیا، ارف نامی صارف خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کے ٹو موسم سرما میں سر کرنا آخری چیلنج تھا اب آگے کیا کرنا ہے؟۔

ول مارکس کا لکھتے ہیں کہ وہ بیان نہیں کرسکتے کہ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنا کتنا مشکل ہے، یہی وجہ سے کہ اس سے پہلے کسی نے اس موسم میں اسے سر نہیں کیا۔
عمر نامی صارف نیپالی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آج تاریخ رقم ہوئی ہے، تاریخ میں پہلی بار کسی منفی 50 ڈگری میں اس چوٹی کو سر کیا ہے۔ محمد نیپالی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کوؤ پیمائی کی تاریخ مین یہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔

وقار احمد کہتے ہیں کہ کے ٹو کی بلندیاں انسانی عزم و حوصلے کے سامنے سرنگوں ہوگئی، عیسی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح چاند پر پہلا قدم رکھنے والے کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے آپ کو بھی موسم سرما میں کے ٹو پر پہلا قدم رکھنے والے طور پر یاد کیا جائے گا۔