Thursday, May 9, 2024

سوشل میڈیا پر پاکستانی کبڈی ٹیم کیلئے مبارکبادی پیغامات کی بھرمار

سوشل میڈیا پر پاکستانی کبڈی ٹیم کیلئے مبارکبادی پیغامات کی بھرمار
February 17, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کے کبڈی ورلڈ چیمپئن بننے پر قوم خوشی سے نہال ، سوشل میڈیا  قومی ٹیم کیلئے مبارکبادی پیغامات سے بھرگیا ، صدر عارف علوی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت ہر ایک قومی ٹیم کو شاباش دیتا رہا۔ بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دیکر ورلڈچیمپئن بننے والی پاکستانی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا تہنیتی پیغامات سے بھرگیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لکھا شاباش شیرو۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے لکھا شاباش پاکستان، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاکستان کو جیت کی مبارکباد دی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی کبڈی فائنل سے خوب محظوظ ہوئے،آل راؤنڈرشعیب ملک نے کبڈی ٹیم کو فتح پر اورانتظامیہ کو شاندار انتظامات پر مبارکباد دی ۔ وہاب ریاض نے پنجابی کمنٹری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا پی ایس ایل میں بھی پنجابی کمنٹری ہونی چاہیے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی شاندار میچ جیتنے پرکبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ،عماد وسیم نے قومی کبڈی ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان آنیوالی  تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ۔ فیصل نعمان نامی صارف نے حکومت سے فاتح ٹیم کیلئے نقد  انعام  اور مزید فنڈز کا مطالبہ کیا۔ ملک نامی صارف نے لکھا فروری بھارت کیلئے ستمگر ثابت ہوا کیونکہ ابھی نندن کی گرفتاری، انڈر19ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں اسکی شکست،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ بھی فروری میں ہوا۔ عمیر نامی صارف نے وریندر سہواگ کو کچوکا لگاتے ہوئے لکھا اب تو عادت سی ہے،ارسم چودھری نے پاکستانی جیت کو کشمیریوں کے نام کردیا،ملک اویز،بلال،سیف اللہ بلوچ،محمد فیضان سمیت ہزاروں صارفین پاکستانی ٹیم کو شاندار فتح پرمبارک پیش کررہے ہیں  ۔