Friday, May 10, 2024

سوشل میڈیا پر پاکستان اور افغانستان کے میچ کی دھوم

سوشل میڈیا پر پاکستان اور افغانستان کے میچ کی دھوم
June 29, 2019
 لاہور ( 92 نیوز) سوشل میڈیا پر پاکستان اور افغانستان کے میچ کی دھوم مچ گئی پاکستانی شائقین قومی ٹیم کا جیت کے لیے حوصلہ بڑھانے لگے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ  ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں میدان میں آگئے ، کرکٹ فینز نے سرفراز الیون سے جیت کی امیدیں وابستہ کر لیں۔ کرکٹ شائقین  اپنے اپنے انداز میں ٹویٹ کر کے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے، حسیب چاند نے لکھاافغانستان کیخلاف انشااللہ پاکستان میچ جیتے گا۔ شیخ طیب نامی صارف نے لکھا انشااللہ ورلڈ کپ ہمارا ہے،،ایک صارف نے  قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا آج کا میچ پاکستانی ٹیم جیتے گی۔ ایک صارف نے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی شکست شیئر کرتے ہوئے لکھا جلد ایک بار پھر ایسا ہونے والا ہے۔