Wednesday, April 24, 2024

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا انجام کو پہنچ گیا

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا انجام کو پہنچ گیا
October 26, 2018
ملتان (92 نیوز) سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مجرم انجام کو پہنچ گیا۔ عدالت نے ملزم کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر ساڑھے 87 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اغوا و زیادتی کرنے کے 2 مختلف مقدمات میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر ساڑھے 87 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ تھانہ شاہ رکن عالم اور تھانہ بی زیڈ میں خواتین نے مقدمات درج کروائے تھے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم بشیر احمد نے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید و جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔