Sunday, September 8, 2024

سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے کی ضمانت منسوخ ، ایف آئی اےحکام کی موجودگی میں فرار

سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے کی ضمانت منسوخ ، ایف آئی  اےحکام کی موجودگی میں فرار
January 11, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور کے مہنگے تعلیمی اداروں کی بیسیوں طالبات کی نجی زندگی کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر کے انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کی ضمانت منسوخ ملزم ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں کمرہ عدالت سے فرار ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعلی افسر تنویر الاسلام کے بیٹے فہیم الاسلام نے فیس بک پر ورلڈ آف لیکس ری بورن ون،ٹو،تھری اور فور کے نام سے پیجز بنا رکھے تھے۔ان پیجز پر اس نے اپنی کلاس فیلوز سمیت شہر بھر کے مہنگے ترین تعلیمی اداروں کی بیسیوں طالبات کی نجی زندگی کی تصاویر اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔ایف آئی اے کی چھان بین میں پتہ چلا کہ ملزم طالبات کی تصاویر انٹرنیٹ کے ذریعے فروخت کرنے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم نے سیشن جج غلام عباس سیال کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی۔آج سوا دو ماہ بعد ملزم کی ضمانت منسوخ ہوئی تو وہ ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ مدعی اوردومتاثرہ طالبات کاوالد بےچارگی سے ایف آئی اے اہل کاروں کا منہ تکتا رہ گیا طالبات کی نجی زندگی کی تصاویر کےاس مکروہ دھندےکامقدمہ سب سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز عوام کے علم میں لایا تھااور اس مقدمے کے مدعی پاکستان فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر ہیں ۔