Sunday, September 8, 2024

سوشل میڈیا پر منشیات فروش کرنے والا گروپ پکڑا گیا

سوشل میڈیا پر منشیات فروش کرنے والا گروپ پکڑا گیا
September 19, 2017

کراچی (92 نیوز) سوشل میڈیا کچھ زیادہ ہی سوشل ہو گیا۔ اسی سوشل میڈیا کے حوالے سے نوجوانوں پر مشتمل گروپ فیس بک کے ذریعے منشیات فروش کرتا ہوا حوالات پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کو  شاطر دماغ ملزم گھناؤنے کاروبار کے لیئے استعمال کر رہا تھا۔ کراچی کے آٹھ نوجوانوں پر مشتمل گروپ فیس بک کے ذریعے دوستیاں کر کے پارٹیاں کرتے اور پھر نوجوانوں کو مختلف نشوں کا عادی بنانا دیتے تھے۔ پہلے نشہ مفت ملتا تھا۔ جب کے بعد میں بھاری رقم ملزم کے جیب میں جاتی۔ تھی۔

پولیس نے اس حوالے سے جلد دیگر ملزموں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

انٹر نیٹ کے تیز رفتار دور میں نوجوان نسل جہاں معلومات کےخزانوں پردسترس حاصل کر رہی ہے وہیں یہ سہولت بے راہ روی کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔