Friday, March 29, 2024

سوشل میڈیا پر مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازیں اٹھنے لگیں

سوشل میڈیا پر مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازیں اٹھنے لگیں
August 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)مظلوم کشمیریوں کے حقوق ہڑپ کرنے پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا  صارفین  انتہا پسند مودی سرکار کی مذمت کررہے ہیں ، بھارت کے اندر سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ کشمیر کی حسین وادی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کا اعلان ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا  پر احتجاجی ٹویٹس کا جلوس نکل آیا۔ لوگ کشمیر کے حق میں آوازیں بلند کرتے ٹویٹس پر ٹویٹس کرنے لگے یہاں تک کہ ’’سٹینڈ ود کشمیر‘‘ اور ’’کشمیر ہمارا ہے‘‘  دنیا بھر کے ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔ کوئی مسلم امہ کو جگانے کی کوشش کرتا دکھائی دیا تو کوئی اقوام متحدہ کے مردہ ضمیر کو جگانے کی کوشش کرتا رہا۔بھارت کے اندر سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ اداکارہ دیا مرزا امن کیلئے دعا کرتی دکھائی دیں، کشمیری نژاد اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا یہ وقت بھی گزر جائے گا،سابق اداکارہ اور موجودہ سیاستدان نغمہ بھی کشمیریوں کی حمیات میں کھل کر سامنے آگئیں۔ سوشل میڈیا کشمیریوں کی ایسی آواز بنا کہ دنیا بھر اور پاکستان کے تمام ٹاپ ٹرینڈز کشمیر کے رنگ میں رنگ گئے۔