Friday, April 26, 2024

کپتان کی کابینہ کے اوپنر اسدعمر کے استعفے سے سوشل میڈیا صارفین میں بےچینی

کپتان کی کابینہ کے اوپنر اسدعمر کے استعفے سے سوشل میڈیا صارفین میں بےچینی
April 18, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا پر متحرک تحریک انصاف کے ٹائیگرز بھی اسدعمر کے استعفے پر قیادت سے ناراض دکھائی دیئے۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔

 تحریک انصاف کے متحرک کارکن فرحان ورک نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ  قیادت  تین دن تک صحافیوں کو جھٹلاتے رہے کوئی استعفیٰ نہیں آرہا۔ تین دن پہلے قیادت سچ بتا دیتی تو ہمیں شرمندگی نہ اٹھانا پڑتی۔

 اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  نے کہا تھا کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی۔

 

 دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی پالیسیوں پر دل کھول کر تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عمران خان اور اسد عمر کی وجہ سے دیا۔ ثابت ہوگیا  کہ  ایک اچھا سی ای او ایک بہترین وزیر خزانہ نہیں بن سکتا۔

  ایک دل جلے صارف  نے لکھا کہ آج اُس کا سیاست سے  یقین اٹھ گیا ہے۔ ایک صارف نے تو  پی ٹی آئی کو پرانے پنکھے سے تشبیہ دی جو  کبھی کام کرتا ہے اور کبھی نہیں کرتا۔