Friday, April 19, 2024

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار
November 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈیرہ غازی خان میں سوشل میڈیا  پر مختلف آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ،  ملزم کے خلاف متعدد شہریوں نے شکایت کی تھی جبکہ ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا کو غلط استعمال کر کے شریف شہریوں کی زندگی کو اجیرن کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آ گیا ۔ڈی جی خان کی پولیس تھانہ سول لائن نے شہزاد نامی ملزم کو ٹریس کر کے اسلام آباد سے گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے مختلف ایپس کے ذریعے مختلف آئی ڈیز بنا کر شرفاء کو بلیک میل کرتا ، شاطر ملزم شہزاد کبھی لڑکی بن جاتا تو کبھی پروفیسر بن کر لڑکیوں کے ساتھ چیٹ کرتا لڑکیوں سے انکی تصاویر لیتا اور انکو مختلف طریقوں سے  بلیک میل کرتا ۔ چالاک ملزم لڑکی بن کر لڑکیوں سے بات شروع کرتا تھا ، لڑکیوں کے مطمئن ہونے پر انکو  فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر  منگواتا تھا  ، ملزم کے قبضہ سے دو پاسپورٹ ، ایک پسٹل اور موبائل فونز برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے,جبکہ موبائلز کی فرانزک کی جائیگی ۔