Thursday, May 9, 2024

سوشل میڈیا پر فلسطینی بچوں کی دل ہلا دینے والی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر فلسطینی بچوں کی دل ہلا دینے والی تصاویر وائرل
May 14, 2021

لاہور (92 نیوز) سوشل میڈیا پر فلسطینی بچوں کی دل ہلا دینے والی تصاویر وائرل ہونے ہو رہی ہیں، اسرائیلی بربریت میں اب تک 35 بچے شہید ہوچکے۔

مسکراتے چہرے، روشن مستقبل کی آس لئے یہ ننھے پھول، یہ فلسطینی ماؤں کے راج دلارے، اسرائیلی بربریت اور وحشی پن نے معصومیت کی تصویر ان فلسطینی بچوں کو بھی نہ چھوڑا۔ اب تک 35 بچے شہید کردئیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فلسطینی بچوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ جو شہید تو ہورہے ہیں لیکن ان کے چہروں پر چمک کم نہ ہوئی۔ اسرائیل نے ان کی زندگی چھین لی لیکن حوصلہ پست نہ کرسکا۔