Friday, April 26, 2024

سوشل میڈیا پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں تیزی آگئی

سوشل میڈیا پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں تیزی آگئی
October 28, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدر کی اسلام دشمنی کیخلاف مسلمانوں کا غم و غصہ برقرارہے،سوشل میڈیا پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اسلام مخالف بیانیے پر  مسلمانوں نے فرانس کو منہ توڑ جواب دینے کا عہد کر لیا ، دشمن ملک کا سیاسی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کرنے کی آوازیں شدت سے گونجنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم مزید تیز ہو گئی ہے،لوگ چھوٹے بڑے اسٹورز سے ان مصنوعات کو ہٹانے اور پھر کبھی درآمد نہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں،صارفین کا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی صدر اپنے اسلام مخالف بیانات پر مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

صارف محمد بلال نے لکھا کہ وہ ترک صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کیساتھ ہیں اور فرانس میں ہونے والی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ظفر اقبال نے لکھا کہ مسلمان اپنے آقا ﷺسے اپنی جانوں سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں۔

صارف رخشندہ اعظم نے کہا کہ اگر اس گستاخی کے بعد فرانس معافی مانگ بھی لے تو مسلمانوں کو اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنا چاہیئے، تاکہ اسے مسلمانوں کی قوت کا احساس ہو سکے۔

صارف نعیم ملک نے ٹویٹ کیا کہ پیارے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی، اگر آزادی اظہار کے نام پر یہ سب چلتا رہا تو مسلمانوں کو سامراجی طاقتوں کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔ امجد علی چوہان نے لکھا، میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہے ، سبز سبز گنبد ہے اور سنہری جالی ہے۔