Friday, April 26, 2024

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کپتان کے دورہ امریکا کو خوب سراہا جا رہا ہے

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کپتان کے دورہ امریکا کو خوب سراہا جا رہا ہے
July 23, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی دورہ امریکا سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور اصولی موقف کو تقویت ملی وہیں سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے کپتان کی اس کامیابی کو سراہا جا رہا ہے۔ کپتان نے اپنا کہا سچ کر دکھایا اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ ایک ایماندار لیڈر ہی اپنے ملک کی دنیا میں عزت کروا سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی اس کامیابی نے پاکستانیوں کو خوش کر ڈالا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران خان اور پرائڈ سارا دن ٹاپ ٹرینڈ رہا ہے۔ ایک صارف نے وزیر اعظم عمران خان اور نواز شریف کی امریکی صدروں کے ساتھ تصاویر لگاتے ہوئے کہا کہ جب لیڈر بولتا ہے تو دنیا سنتی ہے۔ ایک صارف نے امریکی صدر کی جانب سے عمران خان کو کرکٹ کا بلا تحفہ دیے جانے پر سراہا۔ ایک صارف نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا اور اس دورے سے پاکستانی پاسپورٹ کو عزت ملے گی۔ ایک صارف نے سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کا ایک قول عمران خان کی تصویر کے ساتھ لگایا جس میں لکھا تھا کہ ایک عظیم لیڈر ضروری نہیں وہ ہو جو عظیم چیزیں سرانجام دے۔ یہ وہ ہوتا ہے جو لوگوں سے عظیم کام کرواتا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران خان وہاں تک پہنچا ہے جہاں آج تک کوئی پاکستانی لیڈر نہیں پہنچ پایا۔