Thursday, May 9, 2024

سوشل میڈیا پر شادی فراڈ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر شادی فراڈ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
September 17, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سوشل میڈیا پر شادی فراڈ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، شہر قائد میں خاتون کے ساتھ شادی کے نام پر دھوکا ہو گیا ۔  لاہور سےتعلق رکھنے والے کامران نامی شخص نے پہلے سہانے خواب دکھا کر خاتون سے کورٹ میرج  کی اور پھر اپنی اہلیہ کو چھوڑ کرفرار ہوگیا ،  خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی۔

سوشل میڈیا پر دوستی ،سہانے خواب اور پھر کورٹ  میرج  ہو گئی ، کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ شادی کے نام پر دھوکا ہوگیا  ، کامران نامی شخص اپنی اہلیہ کو ایک ہفتے تک ہوٹل میں رکھنے کے بعد  چھوڑ کر فرارہوگیا  ۔

شوہر کے  فرار ہونے  کے بعد خاتون  اپنے خاوند کی شکایت  لے کرایف آئی اے کے  دفتر پہنچ گئی ، 92 نیوز کو  بتایا کہ شادی کے بعد کامران سے لاہور لیجانے  کی یقین دہانیاں کراتا رہا اور پھر اسے صدر کے علاقے میں موجود ہوٹل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔

خاتون نے بتایا کہ کامران نے اسے مسلسل دھوکے میں رکھا  اس کی باتوں میں آکر اپنی جمع پونجی تک خرچ کردی۔

خاتون کا کہنا ہے وہ کامران کے خلاف عدالت میں بھی  کیس داخل کریں گی۔