Wednesday, April 24, 2024

سوشل میڈیا پر دہشتگردی ،شدت پسندی پھیلانے پر سڑسٹھ بلاگز اور اڑتالیس اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے

سوشل میڈیا پر دہشتگردی ،شدت پسندی پھیلانے پر سڑسٹھ بلاگز اور اڑتالیس اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے
January 2, 2016
  لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت کی سفارش پر سوشل میڈیا پردہشت گردی، شدت پسندی پھیلانے پر سڑسٹھ بلاگز اور اڑتالیس اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پر دہشت گردی اور شدت پسندی پھیلانے پر سڑسٹھ بلاگز اور اڑتالیس اکاونٹس بندکرکے مزید اکسٹھ بلاگز کوبند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے انتہاپسندی پھیلانے پر اکیالیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ستائیس اکاؤنٹس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ میں سڑسٹھ بلاگز اور اکسٹھ اکاؤنٹس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق بلاگز سمیت دیگر سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔