Monday, May 13, 2024

سوشل میڈیا پر دوستی، جاپانی لڑکی کی جڑانوالہ کے نوجوان سے شادی

سوشل میڈیا پر دوستی، جاپانی لڑکی کی جڑانوالہ کے نوجوان سے شادی
December 19, 2019
جڑانوالہ (92 نیوز) سوشل میڈیا کی دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی، جاپانی لڑکی اجمل نامی نوجوان سے شادی کرنے فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ پہنچ گئی، دلہا اور دلہن کو بگھی میں شادی ہال لے جایا گیا جہاں شادی کی تقریب ہوئی۔ جاپانی لڑکی ماٹو پاکستانی نوجوان اجمل سے شادی کیلئے جڑانوالہ پہنچ گئی اور قبول اسلام کے بعد اس کا اسلامی نام فجر رکھا گیا، سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہو گئی۔ دلہا اور دلہن کو بگھی میں شادی ہال لایا گیا، دلہا کے اہل خانہ اور رشتہ دار سبھی خوشی سے نہال تھے، دلہا نے دلہن کو انگوٹھی پہنائی تو مہمانوں نے دلہن کو گلدستے پیش کئے، دلہا کا کہنا تھا کہ میرے سمیت والدین سبھی اس شادی پر خوش ہیں۔ دلہن فجر نے کہا کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں جہاں امن اور بھائی چارے کا دین اسلام قبول کر کے انہیں روھانی سکون بھی ملا ہے۔