Saturday, May 11, 2024

سوشل میڈیا پر دنیا کے کم عمر ترین ڈی جے کی دھوم

سوشل میڈیا پر دنیا کے کم عمر ترین ڈی جے کی دھوم
October 20, 2019
لندن ( 92 نیوز) ڈی جے آرٹسٹ  موسیقی میں رس گھولتے ہیں ،  ان دنوں سوشل میڈیا پر دنیا کے کم عمر ترین ڈی جے کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ اس کیوٹ سے بچے آرچی کا تعلق برطانیہ سے ہے جس نے صرف چار سال ایک سو تین دن کی عمر میں ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ، آرچی میوزک میں کمال مہارت رکھتا ہے۔ [caption id="attachment_247208" align="alignnone" width="322"]سوشل میڈیا ‏ کم عمر ترین ڈی جے ‏ ڈی جے کی دھوم ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز ڈی جے آرٹسٹ ‏ رچی سوشل میڈیا پر دنیا کے کم عمر ترین ڈی جے کی دھوم ‏[/caption] اس نے مشہور برطانوی میوزک فیسٹیول میں بطور ڈی جے شرکت کی  جس نے اسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آرچی کا نام دنیا کے سب سے کم  عمر ڈی جے کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب  ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی بچے کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اس کی ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔