Tuesday, April 23, 2024

سوشل میڈیا پر تنقید کی پاداش،نجی یونیورسٹی نے طلبہ کو سزائیں سنا دیں

سوشل میڈیا پر تنقید کی پاداش،نجی یونیورسٹی نے طلبہ کو سزائیں سنا دیں
July 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) سوشل میڈیا پر تنقید کی پاداش میں نجی یونیورسٹی نے طلبہ کو سزائیں سنادیں، شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے  تین طلبہ کو روزانہ ایک گھنٹے تک کیمپس کی صفائی  کی سزا دی گئی اور  ایک ایک گریڈبھی ڈاؤن کر دیا گیا۔

طلبہ کو سوشل میڈیا پرنجی یونیورسٹی کی انتظامیہ پرتنقید مہنگی پڑ گئی،یونیورسٹی انتظامیہ نے ناقد طلبہ کوسزائیں دے دیں ، جامعہ کی انتظامیہ نے 25 طلبہ کو شوکارزنوٹس جاری کردیئے۔

تین طلبا کو یونیورسٹی اوپن ہونے کے بعد روز ایک گھنٹہ ایک ہفتے کیمپس میں صفائی کرنا ہوگی ، کچھ طلبا کے ایک ایک گریڈ کو ڈاؤن کردیا گیا ہے  ، طلبا 15 دن کے اند سزاؤں کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

انتظامیہ کاکہنا ہےکہ طلبا کی جانب سے انتظامیہ اور اساتذہ کے حوالے سے قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کیا گیا ، اس صورتحال پر طلبہ نے مؤقف اختیارکیا کہ بے جا کارروائی کی گئی،تنقید کرنا ہمارا حق ہے۔