Thursday, April 18, 2024

سوشل میڈیا پر بھی پی ایس ایل کی دھوم مچ گئی

سوشل میڈیا پر بھی پی ایس ایل کی دھوم مچ گئی
February 20, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل کے  شروع ہونے میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے،ملک بھر میں کرکٹ لورزاپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ سوشل میڈیا  پر بھی صرف پی ایس ایل کی ہی دھوم مچی ہے۔ پورا ملک  پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہو گیا ،ملک بھر میں کرکٹ دیوانے پی ایس ایل کے حوالے سے پرجوش ہیں ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  اور اسلام آباد یونائٹیڈ  کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل دونوں  شہروں کے  رہائشیوں کو   اپنی اپنی  ٹیم کی جیت کا یقین ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر انجم نادر نے کرکٹ شائقین کوخوشخبری سنائی ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچ کے دوران   بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھی پی ایس ایل فائیو ہی ٹاپ ٹرینٖڈ میں ہے ،ہر ایک اپنے اپنے انداز میں پاکستان کی پرائم  لیگ کیلئے پرجوش نظر آرہا ہے۔