Friday, April 26, 2024

سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ میں ملوث لاہوری ہیکر آئی پی ایڈریس سے پکڑا گیا

سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ میں ملوث لاہوری ہیکر آئی پی ایڈریس سے پکڑا گیا
January 2, 2016
لاہور (92نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سال 2016ءکا پہلا مقدمہ درج کر لیا۔ لوگوں کوبلیک میل کرنےوالے ہیکر نعیم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شہریوں کو بلیک میل کرنےوالا ملزم بالاخر ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔ ایف آئی اے نے سال دوہزار سولہ کا پہلا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم نعیم کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نعیم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک سے لوگوں کی تصاویر اٹھا کر بلیک میل کرتا تھا جبکہ نعیم ہیکنگ کے بعد متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے نام پر جعلی اکاو¿نٹس بھی بناتا رہا۔ ملزم نعیم اب تک درجنوں افراد کو بلیک میل کر چکا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو آئی پی ایڈریس کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی ہو گی۔ ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ دو ہزار سولہ میں سائبر کرائم کےخلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا۔