Friday, May 17, 2024

سوشل میڈیا پر انصافین کے ہاتھوں عارف علوی کی درگت بن گئی

سوشل میڈیا پر انصافین کے ہاتھوں عارف علوی کی درگت بن گئی
July 2, 2015
لاہور(92نیوز)آج سوشل میڈیا پر عارف علوی کی خوب درگت بنی  پینتیس پنکچر کی کہانی پر معافی کیا مانگی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا آرمی نے اپنی توپوں کا رخ عارف علوی  کی طرف موڑ دیا جبکہ حریف سیاسی جماعتوں نے علوی صاحب کے اقدام کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف  سندھ  عارف علوی متنازعہ ٹویٹ کر کے پارٹی ورکرز کے ہتھے چڑھ گئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے پینتیس پیکچر کا الزام عائد کرنے پر معافی مانگی تو  پارٹی کے متوالوں نے کہا کہ  عارف علوی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی کو دشمنوں کی کیا ضرورت ۔ حریف جماعت کے حامیوں نے کہا کہ  اب پی ٹی آئی والوں سے  عارف علوی کو اللہ ہی بچائے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کی جانب سے کی گئی معذرت پر  سوشل میڈیا پر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عارف  علوی کے بیان کو  عمران خان سے نہ جوڑ اجائےکبھی کھبی عارف علوی جیسا انسان بھی بونگیاں مار لیتا ہے۔ کچھ ٹویٹس میں نجم سیٹھی کو  بے بنیاد کہانی کے ختم ہونے پر مبارک باد بھی دی گئی اور کچھ نے کہا کہ عمران خان اس بے بنیاد کہانی پر ناصرف نجم سیٹھی بلکہ پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔