Friday, April 26, 2024

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا سلسلہ نہ رک سکا

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا سلسلہ نہ رک سکا
December 27, 2020

قصور (92 نیوز) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا سلسلہ نہ رک سکا۔ قصور کے تھانہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں بیگ پور کے رہائشی ارشاد عرف کالی نے اسلحہ کی نمائش کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسلحہ کے ساتھ تصویریں اتار کر لوگوں میں خوف و ہراس کی علامت بن گئے۔ ملزمان کی دہشت کی وجہ سے پولیس تھانہ کھڈیاں بھی خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

علاقہ مکینوں نے ڈی پی او عمران کشور سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی تصاویر پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔