Saturday, May 11, 2024

سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ، وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کرلیا

سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ، وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کرلیا
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا قوانین کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم کو قوانین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج  وزیراعظم ہائوس میں ہوگا، جس میں سوشل میڈیا کے مجوذہ قوانین کا جائزہ، وزیراعظم کو قوانین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں عوامی تنقید کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزارت قانون، آئی ٹی، پی ٹی اے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے، قوانین کے فائدے اور نقصانات سے متعلق بات چیت ہوگی۔