Thursday, April 25, 2024

سوشل میڈیا سروسز بند کرنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی معذرت

سوشل میڈیا سروسز بند کرنے پر  وزیر داخلہ شیخ رشید کی معذرت
April 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا سروسز بند کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے معذرت کرلی۔

شیخ رشید نے کہا جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی، سوشل میڈیا کے سہارے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ، ایمبولینس اور آکسیجن سلنڈر روکنے کی اجازت نہیں ملے گی، ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا، تحلیل بھی کریں گے، ان کے پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس بند کریں گے۔