Saturday, May 18, 2024

سوشل میڈیا سائٹس والے باز نہ آئے تو سخت اقدامات کیے جائیں گے: چودھری نثار

سوشل میڈیا سائٹس والے باز نہ آئے تو سخت اقدامات کیے جائیں گے: چودھری نثار
March 22, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا پر تضحیک کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سخت ترین اقدامات اُٹھائیں گے۔سوشل میڈیا ایمان سے زیادہ اہمیت کا حامل نہیں۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی تضحیک کے معاملے پر جمعے کو مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا۔ چودھری نثار نے تضحیک کے سلسلے کو نہ روکنے پر سوشل میڈیا کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے واضح کہا کہ سوشل میڈیا کے خلاف اقدامات پر دھمکیاں نہ دی جائیں وقت کا انتطار کیا جائے۔ اسپاٹ فکسنگ کے بارے میں چودھری نثار نے کہا کہ اس سے ملک کا امیج خراب ہوا ۔تحقیقات ہر صورت مکمل ہونگی۔ چودھری نثار علی خان نے جہاں اسپاٹ فکسنگ کے خلاف سخت موقف اپنایا وہیں بکیوں کا قلع قمع کرنے کی بھی بات کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی اہمیت سے آگاہ ہیں  لیکن سوشل میڈیا ہمارے ایمان اور مذہب سے زیادہ اہم نہیں ہے ۔