Wednesday, April 24, 2024

سوروز مکمل کرنے کے باوجود حکومت کو پنجاب میں عملی طور پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت

سوروز مکمل کرنے کے باوجود حکومت کو پنجاب میں عملی طور پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت
November 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سوروز کے دوران تحریک انصاف کی حکومت نے بڑے خواب تودکھائےتاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، وزراء پر عزم  ہیں کہ عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔ حکومت نے اقتدارسنبھالنے  کے فوراً بعدعوام کو سہانے خواب دکھائے، صوبائی حکومت کے 100 روزہ پلان میں سب سے زیادہ زور پولیس ریفارمز اور پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے پر تھا ۔اس پرکچھ عملی اقدامات بھی کئے گئے مگرابھی تک پولیس کانظام سیاست سے پاک نظرنہیں آتا۔ جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کانعرہ بھی لگایاگیاجس کے خدوخال پچیس نومبرکوپورے ہونا تھے، اس مقصدکے لئے بنائی گئی ایگزیکٹوکونسل کا صرف ایک اجلاس ہوسکا۔صحت اورتعلیم کے شعبے میں بھی اصلاحات کااعلان کیاگیاتھا۔ نوجوانوں کوروزگاردینے کے وعدے بھی کئے گئے ، مہنگائی کے مارے عوام ابھی تک پر امیدہیں کہ  انہیں ریلیف ملے گا ۔ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکے وعدے پرعملی کام شروع ہوچکاہے ، دس ارب درخت لگانے کاہدف بھی ابھی تک حاصل نہیں کیا جاسکا ، عوام کاکہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔ حکومتی وزراکادعویٰ ہے کہ عوام کوہرشعبے میں خوشخبری ضرورملے گی۔