Thursday, April 25, 2024

سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتارملزم بلدیوکمار بری

سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتارملزم بلدیوکمار بری
April 26, 2018
مالا کنڈ ( 92 نیوز)  سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتارملزم بلدیوکمار با عزت بری  ہو گئے ، انسداد دہشتگردی عدالت بونیرمالاکنڈنےایم پی اے سورن سنگھ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔قتل کیس میں گرفتار دیگر 5ملزموں کو بھی عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا۔ وزیراعلٰی کے مشیر اور پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوااسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو بونیر میں قتل کردیا گیا تھا ،  رکن اسمبلی کے قتل کا الزام بلدیو کمار پر لگا  جو پی ٹی آئی کی اقلیتی ارکان کی الیکشن کمیشن کو دی گئی ترجیحی فہرست میں دوسرے پر تھے۔ اس کیس میں بلدیو کمار سمیت چھ ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلا، دو سال تک زیرسماعت مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے بلدیو کمار سمیت چھ ملزموں کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ سورن سنگھ کے قتل کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیو کمار کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، لیکن پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کی مخالفت کے باعث بلدیو کماراسمبلی تو پہنچے لیکن حلف نہ اٹھا سکے۔ بلدیوکمار سے حلف نہ لئے جانے کا کیس تاحال پشاور ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔