Thursday, April 25, 2024

سورج گرہن کل بروز اتوار لگے گا

سورج گرہن کل بروز اتوار لگے گا
June 21, 2020

کراچی ( 92 نیوز) رواں سال کا پہلا سورج گرہن اتوار 21 جون کو ہوگا جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا ، ماہرین کہتے ہیں سورج گرہن کو دیکھنے سے گریز کریں،،سورج کی شعاعیں آنکھوں کے ریٹینا اور بینائی کونقصان پہنچا سکتی ہیں جبکہ 21 جون سال کا طویل ترین دن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہوں گے، سورج گرہن صبح 8 بج کر46 منٹ پر شروع ہو گا 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2 بج کر34 منٹ پر ختم ہوگا۔

سورج گرہن کے طبی اثرات کے بارے میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر سہیل سرور کہتے ہیں کہ شہریوں کو سورج کی طرف دیکھنے سے اجتناب کرنا چاہیے ،  کیونکہ سورج کے ہالہ سے نکلنے والی شعاعیں آنکھوں اورجلد کو بری طرح متاثر کریں گی ۔

ڈاکٹر سہیل سرور کہتے ہیں کہ ایکس ایل آر سے تصاویرلینے سے بھی نظرخراب ہوسکتی ہے ، مکمل سورج گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 50 منٹ کا ہو گا، ایک بجے سورج گرہن ختم ہونا شروع ہو گا۔