Saturday, May 11, 2024

سورج گرہن کا منظر پاکستان میں 20 سال بعد دیکھا جا رہا ہے

سورج گرہن کا منظر پاکستان میں 20 سال بعد دیکھا جا رہا ہے
December 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سورج گہنا گیا ،پاکستان میں سورج گرہن کا منظر بیس سال بعد دیکھا جا  رہا ہے ، سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سورج گرہن دو گھنٹے چالیس منٹ اور چھبیس سیکنڈ پر محیط ہے ، پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز 7 بجکر 35 منٹ پر  ہوا،8 بجکر 46 منٹ پر عروج پر ہو گا جب کہ 10 بجکر 30 منٹ پر اختتام ہوگا۔ ادھر متحدہ عرب امارات میں رنگ آف فائر کا مظاہرہ  کیا گیا  ، چاند پوری طرح سورج کے سامنے آگیا جس کےبعد رنگ آف فائر کا منظر  رہا ۔ ماہرین کا کہنا ہے شہری گرہن کا منظر براہ راست آنکھوں سے نہ دیکھیں، علما اکرام کا کہنا ہے،حضوراکرامﷺ نے فرمایاسورج گرہن کاتعلق کسی کی موت یازندگی سےنہیں۔ مولانا فضل سبحان کہتےہیں سورج ہویاچاند،جمادات یانباتات،سارا نظام اللہ چلا رہا ہے جب کہ مولانا راغب نعیمی کا کہناہے کہ سورج گرہن انسان کیلئے نقصان دہ نہیں۔