Friday, April 26, 2024

سورج گرہن، ملک کے مختلف شہروں میں نمازِ کسوف کی ادائیگی

سورج گرہن، ملک کے مختلف شہروں میں نمازِ کسوف کی ادائیگی
June 21, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سورج گرہن پر مسلمانوں نے اپنے سر اللہ کے حضور جھکا دیئے، مختلف شہروں میں نمازِ کسوف ادا کی گئی، لوگوں نے توبہ استغفار بھی کی۔ لاہور میں جامع مسجد منصورہ اور پنجاب یونیورسٹی میں نمازِ کسوف ادا کی گئی، جبکہ ملتان کی مختلف مساجد میں نماز کسوف ادا کی گئی۔ توبہ استغفار کا سلسلہ بھی جاری ہے، سکھر کی مساجد میں بھی نماز کسوف ادا کی گئی، چمن میں اہل اسلام اللہ کے حضور سربسجود رہے۔ ادھر سعودی عرب میں بھی سورج گرہن پر مسجد الحرام میں نماز کسوف ادا کی گئی۔ نماز کسوف میں نمازیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔