Saturday, May 11, 2024

سورج گرہن لگنے پر ملک بھر میں نماز کسوف ادا کی گئی

سورج گرہن لگنے پر ملک بھر میں نماز کسوف ادا کی گئی
December 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سورج گرہن لگنے پر ملک بھر میں نماز کسوف ادا کی گئی  ، سورج گرہن کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں  ۔ سورج گرہن لگنے پر ملک بھر میں نماز کسوف کی ادائیگی کی گئی  ۔ لاہور،کراچی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے نماز کسوف ادا کی ،استغفار اور خصوصی دعائیں  کیں ۔ اسلام آباد میں  فیصل مسجد میں نمازکسوف کا بڑا اجتماع ہوا ، شہریوں نے ملکی سلامتی اور سورج گرہن کے اثرات سے بچنے کیلئے خصوصی دعائیں کی ،،نمازیوں نے طویل رکوع سجود ادا کیے۔ بیس برس بعد سورج کو گرہن لگا تو کراچی کی مختلف مساجد میں بھی لوگ  اللہ کے حضور سربسجود ہوئے اور خصوصی دعائیں مانگیں ۔ لاہور ،ملتان ،فیصل آباد،پشاور سمیت ملک کے  چھوٹے بڑے شہروں میں نماز کسوف ادا کی گئی۔