Thursday, April 25, 2024

سورج کے راز جاننے کیلئے سولر آربیٹر نامی خلائی مشن روانہ

سورج کے راز جاننے کیلئے سولر آربیٹر نامی خلائی مشن روانہ
February 10, 2020
ناسا (92 نیوز) سورج کے راز جاننے کی جستجو میں یورپی اور امریکی ماہرین کی ٹیم نے سولر آربیٹر نامی خلائی مشن روانہ کردی گئی۔ یورپی خلائی تحقیقاتی ادارے اور امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کیپ کنیورل میں واقع مرکز سے سولر آربیٹر نامی خلائی مشن روانہ کردیا۔ سولر آربٹر میں دس مختلف سائنسی آلات نصب ہیں اور اس کا مجموعی طور پر وزن  اٹھارہ سو کلوگرام ہے۔ مشن پر ایک اعشاریہ پانچ بلین یورو کی لاگت آئی ہے۔ اس خلائی جہاز کا سفر نو برس تک جاری رہے گا جبکہ یہ دو برس میں سورج کے ابتدائی مدارمیں پہنچ جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر آربیٹر کے ذریعے وہ سورج کے ایسے راز جان سکیں گے جن سے  پہلے وہ لاعلم تھے۔