Wednesday, April 24, 2024

سورج کی سنہری کرنوں سے دھند کی مزاحمت کمزور پڑ گئی

سورج کی سنہری کرنوں سے دھند کی مزاحمت کمزور پڑ گئی
January 5, 2018

لاہور (92 نیوز) آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہوا تو رات کو سردی بڑھی مگر صبح سورج کی سنہری کرنوں سے دھند کی مزاحمت کمزور پڑ گئی
سورج کی کرنوں کا زمین تک سفر آسان ہونے سے نگاہوں کا سفر بھی دور دور تک پہنچ گیا۔
آسمان پر ابر چھایا،خُنک ہوائیں چلیں تو تین دن تک فضا میں چھائی دُھند کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
دھند چھٹی تو سورج کی سنہری کرنوں نے فطرت کے تمام رنگ نمایاں کر دیئے۔
روشن دن سے فضا میں نگاہوں کا سفر دور دور تک ممکن ہو گیا۔
سرد موسم میں چمکیلی دھوپ نے شہریوں پر سحر طاری کر دیا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت چار سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب پچاسی فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔