Friday, March 29, 2024

سورج پرپھٹنے والے طاقتور گولے کی تصاویرناسا کے کیمرے میں محفوظ

سورج پرپھٹنے والے طاقتور گولے کی تصاویرناسا کے کیمرے میں محفوظ
March 13, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک)ناسا نے سورج پرپھٹنے والے ایک طاقتور گولے کی تصاویر کیمرے میں محفوظ کرلیں۔ جس میں سورج کی سطح پر ایک نارنجی رنگ کے گولے کو پھٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان طاقتور شمسی شعاؤں سے تابکاری کا بڑے پیمانے پر اخراج ہوتا ہے ۔ لیکن ناسا کا کہنا ہے کہ یہ شعائیں زمین کے موسم پر اثر انداز نہیں ہوں گی، تاہم گلوبل پوزیشننگ، ریڈیو اور سیٹلائٹ سگنلز میں خلل ڈال سکتی ہیں۔