Thursday, March 28, 2024

سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کر دیا گیا

سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کر دیا گیا
January 16, 2019
 لاہور(92 نیوز) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کر دیا۔ سورج مکھی کاشت کے لئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں بہاول پور ،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں ۔ ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 31 جنوری تک مقرر کیا گیا ہے ۔ دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ،لیہ ، لودھراں، راجن پوراور بھکر شامل ہیں ۔ ان ضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 10 فروری تک مقرر کیا گیا ہے ۔ میاں والی، سرگودھا، خوشباب، جھنگ ، ساہی وال، اورکاڑہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ،گجرانوالہ، لاہور ، منڈی بہائوالدین ،قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال، اٹک، روالپنڈی، گجرات ، چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر کیا گیا ہے۔