Saturday, April 20, 2024

سورج سوا نیزے پر آ گیا !!! جیکب آباد 49، کراچی میں 44 ڈگری ٹمپریچر نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیئے

سورج سوا نیزے پر آ گیا !!! جیکب آباد 49، کراچی میں 44 ڈگری ٹمپریچر نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیئے
June 20, 2015
کراچی / لاہور (92نیوز) سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ میدانی علاقوں میں شدید گرمی، جیکب آباد میں پارا انچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ کراچی میں 44ٹمپریچر نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیئے۔ ملک کے کئی علاقوں میں آج شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زیادہ تر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔ کراچی میں بھی گرمی نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیے ہیں۔ آج سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی اور دن ایک بجے ہی شہر کا درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ ہوگیا۔ لاڑکانہ اور سبی میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ جا پہنچا، کراچی میں آج شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت44تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل سے کراچی کا درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔ ادھر حیدرآباد میں بھی گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا ہے۔ لاہور میں مطلع ابرآلود ہے اور ہوا چلنے سے حبس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ شہرکا درجہ حرارت اس وقت 40 سینٹی گریڈ ہے۔ ملتان میں شدید گرمی اور حبس ہے اور درجہ حرات 43سینٹی گریڈ ہے۔ رحیم یار خان میں 44، بہاولپور میں 42جبکہ فیصل آباد میں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ پشاور میں موسم جزوی ابرآلود ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں آج گرمی قدرے کم ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔