Friday, April 26, 2024

آج سورج دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا

آج سورج دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا
July 16, 2019
مکہ ( 92 نیوز) ہرسال دو مرتبہ مئی اور جولائی میں سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوتا ہے، اس موقع پر دنیا بھر میں قبلے کے رخ کا درست تعین کیا جاتا ہے،پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر  خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔ مئی اور جولائی میں دو دن ایسے آتے ہیں جب  سورج عین کعبہ کے اوپر ہوتا ہے،ان دونوں دنوں میں کسی بھی جگہ جہاں سورج کی روشنی موجود ہو، سایہ قبلے کی متضاد سمت میں ہوتا ہے۔ ایسا مئی کی 28اور جولائی کی 16تاریخ کو ہوتا ہے،بعض اوقات ایک دن آگے یا پیچھے ہوسکتا ہے تاہم رواں برس 28مئی کو سورج عین کعبہ کے اوپر تھا جبکہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر بھی سورج کعبہ کے عین اوپر تھا۔ قبلہ کی سمت کا تعین کرنے کیلئےمقررہ وقت پر زمین پرایک چھڑی عموداگاڑ دیں اور اس کےسایہ پر ایک خط کھینچ دیں  ، پھراس خط پرعمود گرا کرشمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔