Thursday, May 9, 2024

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر رہا، دنیا بھر میں قبلہ کی درست سمت کا تعین کیا گیا

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر رہا، دنیا بھر میں قبلہ کی درست سمت کا تعین کیا گیا
May 27, 2021

ریاض (92 نیوز) سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر رہا۔ دنیا بھر میں قبلہ کا درست تعین کیا گیا۔

جدہ فلکیاتی انجمن کے مطابق سورج سعودی وقت کے مطابق دوپہر کے 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر رہا۔ اس وقت پاکستان میں دن کے دو بج کر اٹھارہ منٹ تھے۔

سعودی فلکیاتی انجمن کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ اس لیے رونما ہوتا ہے کیونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے۔
سورج گردش کے دوران خط استوا سے مدار السرطان کی طرف مئی کے مہینے میں منتقل ہوتا ہے اور گردش کرتے کرتے خانہ کعبہ کے اوپر آ جاتا ہے۔ وہ اس وقت تقریبا نوے کے زاویے کے ساتھ ہوتا ہے اور اس لمحے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جاتا ہے۔

عرب ممالک قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندوں نے سورج کو خانہ کعبہ کے اوپر دیکھ کر قبلے کی سمت متعین کی۔

معروف عالم دین مفتی فاروق القادری کا کہنا ہے اسلام پر اللہ کی بہت سی مہربانیاں ہیں۔ اہل اسلام کیلئے اللہ نے قدرت کی نشانیاں چھوڑی ہیں، سائنس آج تحقیق کرتے ہوئے قدرت اور اسلام کی حقانیت کو پہچان رہی ہے۔