Thursday, March 28, 2024

  سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے سات سالہ بچی زندگی کی بازی ہارگئی

   سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے سات سالہ بچی زندگی کی بازی ہارگئی
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں سوتیلی والدہ کے مبینہ تشدد سے سات سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق مہران بلاک کی رہائشی خدیجہ بی بی کی سات سال قبل خرم سے شادی ہوئی ،خدیجہ کے ہاں بچی پیدا ہوئی  تاہم کچھ عرصہ بعد بچی کے والد خرم نے دوسری شادی کرلی اور سات سالہ بچی علشبہ کو اپنے ساتھ لے گیا جہاں پر بچی کی سوتیلی والدہ غانیا نے بچی کومبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے بچی کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے بچی کی والدہ خدیجہ کی درخواست پر سوتیلی ماں اور والد پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔