Saturday, May 18, 2024

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ، پنجاب میں بادلوں کا راج

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ، پنجاب میں بادلوں کا راج
February 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بادلوں کا راج ہے ۔ حسن کی وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش  ہوئی ۔  پہاڑوں پر آسمان سے سفید گالوں کی برسات  بھی ہوئی ۔ تربت ، ڈیرہ اسماعیل خان  اورشمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔مری کا موسم بھی حسین ہے۔ گانچھے،سکردو، گلگت میں برفباری ہورہی ہے جبکہ  محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتہ تک مسلسل برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔برفباری کے باعث گلگت بلتستان میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور ،ملتان میں بادلوں کاراج ہے، پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی جھڑی لگنے  کوتیارہے، شہرقائد میں تیزہوائیں درجہ حرارت کو نیچے لے آئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد،کوئٹہ ،کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے۔